0
Saturday 18 Nov 2017 14:16

سعودی عرب نے جرمنی سے اپنا سفیر احتجاجاً واپس بلالیا

سعودی عرب نے جرمنی سے اپنا سفیر احتجاجاً واپس بلالیا
اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب نے جرمنی کے دارالحکومت برلن میں تعینات اپنے سفیر کو احتجاجاً واپس بلا لیا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جرمن وزیر خارجہ سگمار گیبرئیل نے اپنے لبنانی ہم منصب سے ملاقات کےدوران کہا تھا کہ سعودی عرب نے لبنان کے سابق وزیر اعظم سعد الحریری کو ان کی مرضی کے خلاف ریاض میں روک رکھا ہے۔ سعودی عرب نے متنازع بیان پراحتجاج کرتے ہوئے برلن میں اپنے سفیر کو واپس بلا لیا ہے۔ سعودی عرب کا کہنا ہے کہ ایسے بے بنیاد الزامات سے خطے میں استحکام کو نقصان پہنچے گا۔ سعودی حکومت نے جرمنی کو اس متنازع اور بے بنیاد الزام پر احتجاجی مراسلہ بھی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل لبنانی صدر اور حزب اللہ نے بھی سعودی عرب پر مستعفی وزیراعظم سعدالحریری کو سعودی عرب میں یرغمال بنانے اور استعفیٰ دینے کے لیے دباؤ ڈالنے کا الزام عائد کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 684162
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش