0
Monday 27 Nov 2017 18:10

ملتان، ہیڈ محمد والا کے قریب سے 5 دستی بم برآمد، 5 دہشتگرد بھی گرفتار، نامعلوم مقام پر منتقل

ملتان، ہیڈ محمد والا کے قریب سے 5 دستی بم برآمد، 5 دہشتگرد بھی گرفتار، نامعلوم مقام پر منتقل
اسلام ٹائمز۔ ملتان کے علاقے ہیڈ محمد والا پر کائونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی کاروائی، کاروائی میں بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بھی حصہ لیا، سی ٹی ڈی نے کاروائی کے دوران مبینہ پانچ دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا، گرفتار دہشتگردوں سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے، پولیس کے مطابق ہیڈ محمد والا سے 5ہینڈ گرنیڈ بھی برآمد کیے گئے ہیں، جنہیں بم ڈسپوزل اسکواڈ کی مدد سے ناکارہ بنا دیا گیا، پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار دہشتگردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے، ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی پولیس نے خفیہ اداروں کی اطلاع پر دہشتگردوں کے خلاف کاروائی کی، دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ کے علاوہ حساس مقامات کے نقشے بھی برآمد ہوئے ہیں۔ پولیس کے مطابق گرفتار دہشتگردوں کی اطلاع پر سہولتکاروں کے خلاف چھاپے مارے جا رہے ہیں،
خبر کا کوڈ : 686112
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش