0
Friday 29 Apr 2011 13:20

پاکستان کا حتف 8 رعد کروز میزائل کا کامیاب تجربہ،ہر قسم کے جوہری اور روایتی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت کا حامل ہے

پاکستان کا حتف 8 رعد کروز میزائل کا کامیاب تجربہ،ہر قسم کے جوہری اور روایتی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت کا حامل ہے
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے حتف آٹھ رعد کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق تین سو پچاس کلو میٹر تک مار کرنے کی صلاحیت رکھنے والا حتف آٹھ رعد کروز میزائل ہر قسم کے جوہری اور روایتی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ رعد کروز میزائل لڑاکا طیاروں ایف سولہ اور جے ایف سیونٹین تھنڈر سے فائر کیا جا سکتا ہے، یہ زمین اور سمندر میں اپنے اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔ صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل خالد شمیم وائیں نے کامیاب میزائل تجربے پر سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی ہے۔ آئی ایس پی آر کےمطابق رعد کروز میزائل کو فضا سے فائر کیا گیا۔ جس نے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ کروز میزائل کی ٹیکنالوجی انتہائی جدید ہے، جو دنیا کے چند ممالک کے پاس ہے۔
خبر کا کوڈ : 68622
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش