0
Tuesday 19 Apr 2011 13:25

پاکستان کا حتف 9 ملٹی ٹیوب بیلسٹک میزائل "نصر"کا کامیاب تجربہ

پاکستان کا حتف 9 ملٹی ٹیوب بیلسٹک میزائل "نصر"کا کامیاب تجربہ
راولپنڈی:اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے ملٹی ٹیوب بیلسٹک میزائل"نصر" کا کامیاب تجربہ کر لیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق نصر میزائل حتف نائن سیریز کا میزائل ہے۔ نصر میزائل زمین سے زمین پر کم فاصلے تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ایٹمی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت والے نصر میزائل کی رینج ساٹھ کلو میٹر ہے۔ نصر میزائل ہدف کو انتہائی درستگی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ میزائل کی برق رفتاری اسے ممکنہ خطرات سے نبردآما ہونے کی صلاحیت دیتی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق نصر میزائل اسٹریٹیجک پروگرام کو وسعت دینے کے لئے تیار کیا گیا۔ نئے میزائل تجربے سے ملک کے اسٹریٹیجک پروگرام کو نئی وسعت مل گئی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے حتف سیریز کے ایک اور میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے، اس نئے بیلسٹک میزائل کو نصر نام دیا گیا ہے جو کامیابی سے 60کلومیٹر تک اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنا سکتا ہے۔ آئی ایس پی آر کے ایک ترجمان کے مطابق محدود فاصلے تک مار کرنے والا ملٹی ٹیوب بیلسٹک میزائل حتف 9 نصر پاکستان کے اسٹریٹجک ہتھیاروں کے پروگرام کو وسعت دینے کے لئے تیار کیا گیا ہے جو مناسب مقدار میں ایٹمی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے، نصر میزائل 60 کلومیٹر کے فاصلے تک اپنے ہدف کو نہائیت کامیابی سے نشانہ بنا سکتا ہے، یہ برق رفتار میزائل تمام ممکنہ خطرات سے نبردآزما ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 66345
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش