0
Thursday 30 Nov 2017 21:21

پاکستان اسلام کے نام پر بنا اور نظام مصطفی کے نفاذ سے ہی دنیا کی عظیم فلاحی ریاست بنے گا، عمران مصطفی کھو کھر

پاکستان اسلام کے نام پر بنا اور نظام مصطفی کے نفاذ سے ہی دنیا کی عظیم فلاحی ریاست بنے گا، عمران مصطفی کھو کھر
اسلا م ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک ملتان کے زیراہتمام سالانہ میلاد ریلی و کاروان ختم نبوت چوک منظور آباد سے نکالی گئی، ریلی کی قیادت صوبائی رہنما پاکستان سنی تحریک پنجاب ڈاکٹر عمران مصطفی کھو کھر، صدر متحدہ میلاد کونسل زاہد بلال قریشی، ضلعی صدر پاکستان سنی تحریک مرزا محمد ارشد القادری نے کی، ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عمران مصطفی کھوکھر نے کہا کہ آقا دوعالم (ص) کا جشن ولادت منانا ہمار ایمان اور ختم نبوت کا تحفظ ہمارا فرض ہے، سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ سے لیکر قیامت تک عاشقان مصطفی (ص) اس فرض کو ادا کرتے رہیں گے، انہوں نے کہا کہ سربراہ سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری کی ہدایت پر اس سال ہم میلاد ریلی کو تحفظ ختم نبوت (ص) کے نام سے منسوب کر رہے ہیں، حکومت وقت کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ پاکستان کے عاشقان رسول (ص) کل بھی بیدار تھے اور آج بھی بیدار ہیں، کسی ختم نبوت پر حملہ نہیں کرنے دیں گے، ریلی سے خطاب کرتے ہوئے دیگر مقررین نے کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر بنا اور نظام مصطفی کے نفاذ سے ہی دنیا کی عظیم فلاحی ریاست بنے گا، پاکستان میں نظام مصطفی کے نفاذ کے لیے اہل سنت بیدار ہو چکے ہیں، پاکستان میلاد منانے والوں نے ہی بنایا تھا اور میلاد منانے والے ہی اسے ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے، محبت رسول (ص) کا تقاضہ ہے کہ تمام مسلمان بڑھ چڑھ کے نبی مکرم (ص) کا میلاد منائیں اور دنیا کو یہ پیغام دیں کہ دنیا کی کوئی سازش مسلمانوں کے دلوں رسول اکرم (ص) کی محبت نہیں نکال سکتی، ریلی میں علماء کرام، مشائخ عظام سمیت ملتان کی اہم سیاسی، سماجی شخصیات اور تاجر رہنمائوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 686823
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش