0
Saturday 30 Apr 2011 12:20

بحرین، 4 مظاہرین کو موت کی سزا، انکا اصل جرم امریکی مخالفت ہے، اپوزیشن لیڈر

بحرین، 4 مظاہرین کو موت کی سزا، انکا اصل جرم امریکی مخالفت ہے، اپوزیشن لیڈر
منامہ:اسلام ٹائمز۔ بحرین کی ایک فوجی عدالت نے چار پرامن شیعہ مظاہرین کو سزائے موت اور تین کو عمر قید کی سزا سنا دی۔ ایک اپوزیشن لیڈر کے مطابق ان افراد کو گزشتہ مہینے ہونے والے جمہوریت پسند احتجاج کے دوران دو پولیس اہلکاروں کو ہلاک کرنے کے الزام میں سزا سنائی گئی۔ الوفاق شیعہ اپوزیشن گروپ کے سابق رکن پارلیمنٹ کے مطابق موت کی سزا پانے والوں میں علی عبداللہ حسین، قاسم حسن، سعید عبدالجلیل اور عبدالعزیز عبداللہ ابراہیم شامل ہیں۔
پارٹی کے ایک اور ترجمان نے کہا کہ ہمارا گناہ صرف اور صرف یہ ہے کہ ہم اپنے ملک کو امریکہ اور اسرائیل کے پروردہ اور غلام ڈکٹیٹروں سے آزاد کرنا چاھتے ہیں اور یہاں عوام کی امنگوں کے مطابق جمہوری حکومت کے قیام کے لئے پرامن احتجاج کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر امریکہ اور یورپ کے مفادات کہیں جمہوریت سے پورے ہوتے ہوں تو وہ جمہوریت کو عوام کا حق سمجھتے ہیں اور حکمرانوں کو مجبور بلکہ میڈیا کے ذریعے رسوا کر دیتے ہیں، جس طرح شام میں موجود حکمران پارٹی  سے انکے مقاصد پورے نہیں ہو رہے۔ چنانچہ فوجیوں پر حملے کرنے اور ملک میں خصوصاً اسرائیلی سرحد کے قریب شام کی سالمیت کو نقصان پہنچانے والوں کو جمہوری آواز کا نام دیتے ہیں جبکہ بحرین، یمن، سعودی عرب، مصر، تیونس، اردن، الجزائر اور مراکش میں عوامی احتجاج کی کوئی حمایت تو کیا وہاں پر عوام کو کچلنے کے لئے حکمرانوں کو فوجی ساز و سامان فراہم کرتے ہیں، جبکہ عوام کو میڈیا میں باغی قرار دیا جاتا ہے۔ انہوں نے مغرب اور امریکہ کی اس منافقانہ رویے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے پوری دنیا کے مسلمانوں سے اپیل کی کہ امریکہ اور اسکے برائے نام مسلمان حواریوں کی طرف سے عوامی، اسلامی اور امریکی استبداد کے مخالف انقلاب کی راہ میں روڑے اٹکانے کی بھرپور مزاحمت کریں۔
خبر کا کوڈ : 68814
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش