0
Saturday 30 Apr 2011 15:02

کوئٹہ،وزیراعلیٰ ہاؤس کے قریب فائرنگ، ایک شخص ہلاک،راہگیر زخمی

کوئٹہ،وزیراعلیٰ ہاؤس کے قریب فائرنگ، ایک شخص ہلاک،راہگیر زخمی
کوئٹہ:اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں وزیراعلیٰ ہاؤس کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ ایک راہگیر زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق رئیسانی روڈ پر نامعلوم مسلح کار سواروں نے، جو پہلے سے گھات لگائے بیٹھے تھے، عبدالباقی پر اس وقت فائرنگ کر دی جب وہ اپنے گھر سے گاڑی میں سوار ہو کر نکل رہا تھا جس کے نتیجے میں عبدالباقی اور راہگیر نذیر احمد زخمی ہو گئے، جنھیں فوری طور پر طبی امداد کی فراہمی کیلئے سول ہسپتال پہنچایا گیا، تاہم عبدالباقی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا، جبکہ زخمی کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ جبکہ متعلقہ انتظامیہ مزید کارروائی کر رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 68827
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش