0
Saturday 9 Dec 2017 20:06

فاٹا یوتھ کنونشن، خیبر سے قافلہ اسلام آباد روانہ

فاٹا یوتھ کنونشن، خیبر سے قافلہ اسلام آباد روانہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے فاٹا یوتھ کنونشن میں شرکت کے لئے خیبر ایجنسی کے تحصیل باڑہ سے سینکڑوں گاڑیوں پر مشتمل قافلہ اسلام آباد کےلئے روانہ ہوگیا۔ یہ قافلہ علامہ محمد نورالحق کی سربراہی میں روانہ ہوا جس میں سینکڑوں کی تعداد میں نوجوان بھی شامل ہیں۔ فاٹا یوتھ کنونشن آج دوپہر 2 بجے اسلام آباد کے جناح کنونشن سنٹر میں شروع ہوگا، جس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان خصوصی طور پر شرکت کریں گے جبکہ کنونشن میں فاٹا اصلاحات کے معاملے پر بات چیت کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 688838
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش