0
Saturday 9 Dec 2017 21:55

ایک تصویر، ایک داستان

ایک تصویر، ایک داستان
اسلام ٹائمز۔ ناجائز اور غیر قانونی صہیونی ریاست اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس شہر کو دارالحکومت قرار دیئے جانے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اس اعلان کے خیر مقدم کے خلاف پوری دنیا بالخصوص پورا عالم اسلام امریکہ و اسرائیل سے اپنی شدید نفرت اور برائیت کا اظہار کررہا ہے۔ تاہم غزہ کے مسلمان اس قبیح اعلان کے خلاف سراپا احتجاج بنکر صرف امریکہ و اسرائیل سے ہی اپنی شدید نفرت کا اظہار نہیں کررہے بلکہ وہ سعودی عرب کو بھی اس جرم میں برابر کا شریک قرار دیتے ہوئے اسے صہیونی آلہ کار اور صہیونی ہتھیار قرار دے رہے ہیں۔ زیر نظر تصویر غزہ کی ایک عام مارکیٹ کی ہے، جہاں ایک تاجر نے اپنی دکان کے باہر عالم اسلام کے حقیقی دشمنوں کی تصاویر والا بینر زمین پہ بچھایا ہوا ہے اور اس پہ سے لوگ جوتوں سمیت گزر رہے ہیں۔ اس بینر پہ جہاں امریکی و اسرائیلی سربراہوں کی تصاویر موجود ہیں وہاں شاہ سلمان کی تصویر بھی موجود ہے، جس کے چہرے پہ غزہ کے مظلوم باسیوں کے جوتوں کے نشان باآسانی دیکھے جاسکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 688853
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش