0
Tuesday 12 Dec 2017 17:36

متحدہ مجلس عمل کو بحالی سے پہلے دھچکا، جے یو آئی (س) کا شمولیت سے انکار

متحدہ مجلس عمل کو بحالی سے پہلے دھچکا، جے یو آئی (س)  کا شمولیت سے انکار
اسلام ٹائمز۔ دینی جماعتوں کے اتحاد متحدہ مجلس عمل کو بحالی سے پہلے دھچکا، جمعیت علمائے اسلام سمیع الحق نے تحفظات دور نہ ہونے پر اتحاد میں شامل ہونے سے انکار کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جے یو آئی سمیع الحق کو ایم ایم اے کی بحالی کی سیٹرنگ کمیٹی کے اجلاس میں بھی مدعو نہیں کیا گیا تھا۔ جے یو آئی سمیع الحق کی جانب سے یہ موقف اختیار کیا گیا ہے جے یو آئی فضل الرحمن اور جماعت اسلامی نے اتحاد سے پہلے تحفظات دور نہیں کیے گئے، اتحاد کی بحالی سے پہلے جماعت اسلامی، جے یو آئی فضل الرحمن اور مرکزی جمعیت اہلحدیث سے یہ مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ اپنے اپنے اتحادیوں کا ساتھ چھوڑنے کا اعلان کریں کیونکہ اسی صورت میں ایم ایم اے موثر ہو سکتا ہے۔ جماعت اسلامی تحریک انصاف کا ساتھ چھوڑنے کا اعلان کرے جبکہ جے یو آئی فضل الرحمن اور مرکزی جمعیت الحدیث مسلم لیگ (ن) کا ساتھ چھوڑیں۔ جے یو آئی سمیع الحق کی جانب سے سے یہ بھی موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ماضی میں ایم ایم اے نے اپنے منشور پر عملدرآمد نہیں کیا اس پر بھی معافی مانگیں۔ جے یو آئی فضل الرحمن کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اگر مولانا سمیع الحق اتحاد میں نہیں آنا چاہتے نہ آئیں ان کے پہلے بھی جانے سے ایم ایم اے کی فعالیت پر کوئی فرق نہیں پڑا تھا اور اب بھی نہیں پڑے گا جبکہ جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ ایک مرتبہ کوشش کریں گے کہ مولانا سمیع الحق اتحاد میں آ جائیں۔ دوسری جانب جے یو پی اور اسلامی تحریک کو بھی ٹف ٹارگٹس دیئے گئے ہیں جس سے متحدہ مجلس عمل کی دوبارہ بحالی خواب ہی دکھائی دے رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 689455
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش