0
Wednesday 13 Dec 2017 17:59

اگر پاکستان گجرات انتخابات میں مداخلت کر رہا ہے تو پھر ’’این آئی اے‘‘ کیا کررہی ہے، اسد الدین اویسی

اگر پاکستان گجرات انتخابات میں مداخلت کر رہا ہے تو پھر ’’این آئی اے‘‘ کیا کررہی ہے، اسد الدین اویسی
اسلام ٹائمز۔ حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ و آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر بیرسڑ اسد الدین اویسی نے کہا ہے کہ گجرات کے انتخابی جلسوں میں جس طرح کی زبان بھارتی وزیراعظم نریندر مودی استعمال کر رہے ہیں، اس پر ان کو کوئی تعجب نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہار اسمبلی کے انتخابات کے موقع پر بی جے پی کے لیڈروں نے کہا تھا کہ بہار کے انتخابات میں بی جے پی کو شکست ہوتی ہے تو پاکستان میں پٹاخے چھوڑے جائیں گے اور دیوالی منائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بہار میں اس طرح کے بیانات کے باوجود بی جے پی کو شکست ہوگئی اور اب وزیراعظم یہ کہہ رہے ہیں کہ گجرات کے انتخابات میں پاکستان مداخلت کر رہا ہے۔

مجلس اتحاد المسلمین کے صدر نے پارٹی ہیڈ کوارٹرس دارالسلام حیدرآباد انڈیا میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے الزام لگایا کہ بھارتی وزیراعظم گجرات میں ووٹوں کی تقسیم کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان گجرات کے انتخابات میں مداخلت کر رہا ہے تو پھر بھارت کی تحقیقاتی ایجنسی ’’این آئی اے‘‘ کیا کر رہی ہے۔؟ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم یہ کہہ رہے ہیں کہ ریٹائرڈ فوجی سربراہ اور ریٹائرڈ خارجہ سکریٹری پاکستان سے ملے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم ان کی قوم پرستی، وفاداری اور یکجہتی پر سوال اٹھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو یہ بتانا چاہئے کہ بنکاک میں پاکستان کے ساتھ جو میٹنگ ہونے جارہی ہے، اس کی تفصیلات کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 689736
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش