0
Monday 18 Dec 2017 23:13

متحدہ پاکستان کے سربراہ فاروق ستار اور ڈپٹی کنوینر عامر خان کے اختلافات برقرار

متحدہ پاکستان کے سربراہ فاروق ستار اور ڈپٹی کنوینر عامر خان کے اختلافات برقرار
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ فاروق ستار اور ڈپٹی کنوینر عامر خان کے درمیان طویل اجلاس کے باوجود بھی اختلافات برقرار ہیں، تاہم دونوں رہنماﺅں نے ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی سے گریز کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ فاروق ستار نے اراکین رابطہ کمیٹی کو ہدایت کی کہ پارٹی میں تنظیم سازی کا عمل 31 دسمبر سے پہلے تک مکمل کرلیا جائے۔ اس سے قبل کراچی کے علاقے بہادرآباد میں پارٹی کے عارضی مرکز میں ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کی زیر صدارت رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں تنظیمی نظم و ضبط اور انتخابی مہم کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے۔ فاروق ستار نے رابطہ کمیٹی کو ہدایت کی کہ 2018ء کے اہم انتخابات کیلئے منشور تیار کیا جائے، جبکہ اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اپنے حلقوں کا دورہ بھی کرتے رہیں۔ رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں فاروق ستار اور عامر خان کے درمیان اختلافات کے خاتمے پر پیشرفت بھی ہوئی، تاہم معاملات مکمل طور پر طے نا پا سکے، تاہم دونوں رہنماوں کا ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی نہ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ دونوں نے اتفاق کیا ہے کہ اختلافی امور مل بیٹھ کر طے کئے جائیں گے، جبکہ پارٹی کے اندر کی خبر میڈیا تک نہ جائیں اور تنظیمی نظم و ضبط کو ہر حال میں برقرار رکھا جائے۔
خبر کا کوڈ : 690879
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش