0
Sunday 1 May 2011 18:42

ق لیگ اور پی پی پی کا اتحاد مفاد پرستوں کا گٹھ جوڑ ہے، حمزہ شہباز شریف

ق لیگ اور پی پی پی کا اتحاد مفاد پرستوں کا گٹھ جوڑ ہے، حمزہ شہباز شریف
لاہور:اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ ق لیگ اور پی پی پی کا اتحاد مفاد پرستوں کا گٹھ جوڑ ہے، مسلم لیگ ن کو تنہا کرنے کی کوششیں کرنے والے خود تنہا رہ جائیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا- حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ ق لیگ والے اپنی کرپشن چھپانے کے لئے حکومتی پارٹی کے ساتھ اتحاد کر رہے ہیں- اس اتحاد کا مقصد صرف اور صرف ذاتی مفاد ہے، راتوں رات ہونے والے اس اتحاد سے نہ عوام کو غربت، مہنگائی، لوڈشیڈنگ اور بدامنی سے نجات ملے گی اور نہ ہی مفاد پرستوں کے ہاتھ کچھ آئے گا، عوام پر ان کی قلعی کھل جائے گی۔
پنجاب حکومت کو ممکنہ خطرے سے متعلق سوال کے جواب میں حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ اُنہوں نے پہلے بھی عدلیہ کی بحالی کے موقع پر حکومت کو داو پر لگایا تھا۔ اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان کو مضبوط بنانے کے مقصد کے حصول کے لیے اُن کی جماعت ہر ہم خیال جماعت سے رابطہ کرے گی،اور ملکی معیشت کو مستحکم کر کے وطن عزیز میں انصاف، روزگار، امن اور غیر ملکی محتاجی سے عوام کو نجات دلوائے گی۔
خبر کا کوڈ : 69159
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش