0
Monday 2 May 2011 09:19

اسامہ بن لادن ہلاک ہو گیا،القاعدہ کے رہنما کو ایک مشترکہ آپریشن میں ایبٹ آباد پاکستان میں ہلاک کیا گیا، اوباما کا دعویٰ

اسامہ بن لادن ہلاک ہو گیا،القاعدہ کے رہنما کو ایک مشترکہ آپریشن میں ایبٹ آباد پاکستان میں ہلاک کیا گیا، اوباما کا دعویٰ
واشنگٹن:اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر براک حسین اوباما نے دعویٰ کیا ہے کہ القاعدہ کے رہنما اسامہ بن لادن کو پاکستان میں فوجی آپریشن کے دوران ہلاک کر دیا گیا ہے۔ امریکی صدر براک اوباما نے اسامہ بن لادن کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اسامہ بن لادن کی ہلاکت امریکا اور پاکستان کی مشترکہ کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری جنگ اسلام کے خلاف نہیں ہے، افغان آپریشن کے بعد اسامہ پاکستان منتقل ہو گیا تھا۔ اسامہ نے پاکستانیوں کے ساتھ بھی جنگ شروع کر رکھی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ آج صدر آصف علی زرداری سے فون پر بھی بات ہوئی ہے۔ اوباما نے کہا کہ اسامہ مسلمانوں کا نہیں قاتلوں کا رہنما تھا، افغانستان میں طالبان کی حکومت ختم کر دی۔ انہوں نے کہا کہ امریکیوں کے تحفظ کے لئے ہر جگہ کارروائی کا وعدہ سچ کر دکھایا، ثابت ہو گیا کہ امریکا جو چاہتا ہے کر دیتا ہے۔ دوسری جانب اسامہ کی موت کی خبر پر امریکا میں جشن کا سماں ہے اور لوگ خوشی کے مارے سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق امریکی صدر براک اوباما نے القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اسامہ معصوم امریکیوں کے قتل میں ملوث تھا۔ آج انصاف ہو گیا۔ صدر براک اوباما اسامہ بن لادن نے قوم سے خطاب میں کہا کہ اسامہ بن لادن پاکستان میں تھے، ان کا کہنا تھا کہ ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کی موجودگی کی اطلاع پر انہوں نے امریکی اسپیشل فورسز کو آپریشن کی ہدایت کی۔ اور پاکستانی قیادت کو اعتماد میں لیا۔ اسامہ بن لادن امریکی اسپیشل فورسز کے فائرنگ میں ہلاک ہوئے، اور اس کی میت امریکہ کے پاس ہے۔ صدر براک اوباما کا کہنا تھا کہ اسامہ معصوم امریکیوں کا قاتل تھا۔ اسامہ نے امریکہ کے خلاف کھلی جنگ چھیڑ رکھی تھی۔ صدر اوباما نے مزید کہا کہ آج انصاف ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کی جنگ اسلام کے خلاف نہیں ہے۔ اسامہ بن لادن اسلام کا رہنما نہیں تھا۔ 
اس سے پہلے امریکی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کو اسلام آباد کے قریب مارا گیا ہے۔ جبکہ امریکی انتظامیہ نے اسامہ بن لادن کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے ۔امریکی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ اسامہ ن لادن کی لاش امریکی حکام کے پاس ہے اور اس کو اسلام کے قریب ایک گھر میں ہلاک کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے امریکی صدر باراک اوباما اب سے کچھ دیر بعد قوم سے خطاب میں اسامہ بن لادن کی ہلاکت کا باضابطہ اعلان کریں گے۔ امریکی صدر بارک اوباما کا خطاب پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے سات بجے ہونا تھا لیکن ان کے خطاب میں تاخیر ہو رہی ہے۔ 
خبر کا کوڈ : 69258
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش