0
Tuesday 3 May 2011 01:26

دہشتگردی کیخلاف جنگ ختم نہیں ہوئی،ہیلری، اسامہ کی ہلاکت سے دنیا محفوظ ہو گئی، اوباما

دہشتگردی کیخلاف جنگ ختم نہیں ہوئی،ہیلری، اسامہ کی ہلاکت سے دنیا محفوظ ہو گئی، اوباما
واشنگٹن:اسلام ٹائمز۔ امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان اور امریکا کا تعاون جاری رہے گا۔ اسامہ کی موت سے دہشت گردی کے خلاف جنگ ختم نہیں ہوئی۔ واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے امریکا کی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے کہا کہ القاعدہ نے دنیا بھر میں بے قصور انسانوں کو قتل کیا، اسامہ کی ہلاکت سے نائن الیون حادثے کے متاثرین کو سکون ملا ہو گا، انہوں نے واضح کیا کہ اسامہ کی موت کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف جنگ ختم نہیں ہوئی، طالبان کے خلاف لڑائی جاری رہے گی۔ ہیلری کلنٹن نے کہا کہ پاکستان کے تعاون سے القاعدہ پر دباؤ ڈالنے میں کامیاب ہوئے، اسامہ بن لادن نے پاکستان کے خلاف بھی اعلان جنگ کرر کھا تھا، پاکستانی حکومت اور عوام کے ساتھ تعاون جاری رہے گا، اس جنگ میں پاکستان اور امریکا اہم اتحادی ہیں۔ اس موقعے پر ہیلری کلنٹن نے امریکی فورسز کو ایبٹ آباد میں کامیاب آپریشن پر مبارکباد بھی پیش کی۔
قبل ازایں امریکی صدر باراک اوباما نے القاعدہ کے رہنما اسامہ بن لادن کی پاکستان میں ایک کارروائی میں ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے، جبکہ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ڈی این اے ٹیسٹ سے اسامہ، اسکے بیٹے اور تین ساتھیوں کی ہلاکت کی تصدیق بھی ہو گئی ہے۔ امریکی صدر باراک اوباما نے قوم سے خطاب میں اسامہ بن لادن کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ القاعدہ کا رہنما آج پاکستان کے شہر ایبٹ آباد میں اسپیشل فورسز کی ایک کارروائی میں مارا گیا ہے،اس کی لاش امریکا کے پاس ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ اسامہ کی پاکستان میں موجودگی کی اطلاع گزشتہ ہفتے ملی تھی۔ اس آپریشن سے متعلق معلومات پر پاکستان سے تبادلہ خیال کیا گیا اور اسلام آباد نے اس میں مدد کی۔
انھوں نے کہا کہ امریکا کے لیے آج تاریخی دن ہے، اسامہ کی ہلاکت سے دنیا محفوظ ہو گئی ہے اسامہ نے معصوم امریکیوں کو نشانہ بنایا وہ نائن الیون حملوں کا ذمے دار تھا۔ اس نے امریکا کے خلاف اعلان جنگ کر رکھا تھا اس کو قتل یا گرفتار کرنا امریکا کی ترجیح تھی۔ اس کی ہلاکت سے انصاف پورا ہو گیا، اوباما نے کہا کہ ان کی اس آپریشن کے حوالے سے صدر زرداری سے بات ہوئی اور انھوں نے اسے پاکستان اور امریکا کے لیے بہت بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔ اوباما نے ایک مرتبہ پھر اس بات کو دہرایا کہ اسامہ بن لادن اسلام کا رہنما نہیں تھا، امریکا کی اسلام کے ساتھ جنگ نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ : 69458
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش