0
Monday 2 May 2011 13:49

پاکستان نے اسامہ بن لادن کی ہلاکت کی تصدیق کر دی، آپریشن مشترکہ نہیں تھا، امریکی پالیسی کے تحت امریکی فورسز نے آپریشن کیا

پاکستان نے اسامہ بن لادن کی ہلاکت کی تصدیق کر دی، آپریشن مشترکہ نہیں تھا، امریکی پالیسی کے تحت امریکی فورسز نے آپریشن کیا
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ دفتر خارجہ نے اسامہ بن لادن کے ہلاک ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔ دفتر خارجہ سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ اسامہ بن لادن کو ایبٹ آباد کے قریب آپریشن میں ہلاک کیا گیا۔ آپریشن انٹیلی جنس کی بنیاد پر کیا گیا۔ آپریشن مشترکہ نہیں تھا، امریکی پالیسی کے تحت امریکی فورسز نے آپریشن کیا۔ امریکی صدر براک اوباما نے کامیاب آپریشن کے بعد صدر زداری کو فون کر کے اطلاع دی۔ دفتر خارجہ کے مطابق اسامہ کی ہلاکت دہشتگرد تنظیموں کے لئے بڑا دھچکہ ہے۔ تیس ہزار پاکستانی دہشتگردی کی جنگ کا نشانہ بنے۔ پانچ ہزار سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے بھی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ پوری قوم دہشتگردی کے خلاف متحد ہے۔ پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ کی حمایت جاری رکھے گا۔ 
آج نیوز کے مطابق اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے حوالے سے دفتر خارجہ نے باضابطہ بیان جاری کر دیا ہے۔ بیان میں دفتر خارجہ نے اسامہ بن لادن کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اعلان شدہ پالیسی کے تحت امریکی فورسز نے ایبٹ آباد میں آپریشن کیا۔ صدر براک اوباما نے صدر آصف علی زرداری کو کامیاب آپریشن سے آگاہ کیا۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا کے ساتھ خفیہ معلومات کا تبادلہ رہتا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستانی سرزمین کو کسی بھی دہشت گردی کے لئے استعمال نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پانچ ہزار اہلکاروں سمیت تیس ہزار پاکستانی شہید ہوئے۔
خبر کا کوڈ : 69316
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش