0
Wednesday 10 Jan 2018 00:48

ٹیکس ایڈاپٹیشن ایکٹ کی بانی پیپلز پارٹی ماتم کرتی رہے گی، شمس میر

ٹیکس ایڈاپٹیشن ایکٹ کی بانی پیپلز پارٹی ماتم کرتی رہے گی، شمس میر
اسلام ٹائمز۔ صوبائی مشیر اطلاعات گلگت بلتستان شمس میر نے کہا ہے کہ امجد ایڈووکیٹ سیاست کی آڑ میں علاقائی تعصب نہ پھیلائے۔ پیپلز پارٹی پاکستان میں تین اور جی بی میں گذشتہ پانچ سال اقتدار میں رہی ہے۔ امجد ایڈووکیٹ جی بی کونسل میں پانچ سال اقتدار کے مزے لوٹتے رہے، لہٰذا امجد ایڈوکیٹ پہلے عوام کو یہ بتائے کہ پیپلز پارٹی کی وفاقی اور صوبائی حکومت کے دور میں وہ خطے کو آئینی صوبہ کیوں نہ بناسکے۔ یہ بات کسی سے پوشیدہ نہیں کہ ذوالفقار علی بھٹو سے لیکر محترمہ بینظیر بھٹو تک اس علاقے کو آئینی نظام کے معاملے میں کوئی پیشرفت نہیں ہوئی۔ آصف زرداری اس ملک کے پانچ سال صدر مملکت رہے تو انہوں نے کرپشن اور لوٹ مار کے علاوہ کونسا تیر مارا تھا۔ مشیر اطلاعات نے کہا کہ جب میاں محمد نواز شریف نے جی بی کی آئینی اصلاحات کے لئے کمیٹی بنائی تو پیپلز پارٹی کے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے سب سے پہلے آئینی کمیٹی کی مخالفت کی۔ پیپلز پارٹی ایک دوغلی جماعت ہے، جو وفاق میں کچھ اور کہتی ہے جبکہ گلگت بلتستان میں کچھ اور کہہ کر عوام کو بیوقوف بناتی ہے۔

مشیر اطلاعات شمس میر نے مزید کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں وہ مرد حر نواز شریف ہی تھا جس میں پیپلز پارٹی کی مخالفت کی پرواہ کئے بغیر جی بی کے لئے آئینی اصلاحاتی کمیٹی تشکیل دی۔ اس کمیٹی نے جوسفارشات دی ہے ان میں جی بی کے عوام کو زیادہ سے زیادہ سیاسی، سماجی اور معاشی اختیارات تفویض کرنا اور اہم قومی آئینی اداروں میں نمائندگی فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے پہلے مہدی شاہ کی قیادت میں جی بی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔ ٹیکس ایڈاپٹیشن ایکٹ 2012ء کے بانی اور پی پی پی جی بی کے موجودہ صدر امجد ایڈووکیٹ ایک بار پھر علاقے کو نقصان پہنچانے کے مزموم عزائم رکھتے ہیں اور عوام کو گمراہ کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلٰی  حافظ حفیظ الرحمٰن عوامی منصوبوں اور خطے کی تعمیر و ترقی کے منصوبوں کا افتتاح کرتے رہیں گے اور پیپلز پارٹی اسی طرح ماتم کرتی رہے گی۔
خبر کا کوڈ : 696079
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش