0
Tuesday 16 Jan 2018 17:23

پرویز رشید اور چوہدری نثار کے درمیان اختلافات میں شدت

پرویز رشید اور چوہدری نثار کے درمیان اختلافات میں شدت
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نواز کے مرکزی رہنما پرویز رشید اور چوہدری نثار کے درمیان اختلافات میں شدت آگئی ہے اور دونوں ہی ایک دوسرے پر شدید لفظی گولہ باری کر رہے ہیں۔ اسلام آباد میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پرویز رشید نے چوہدری نثار کو منافق قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز چوہدری نثار کا بیان شروع ہی یہاں سے ہوا تھا کہ وہ بیان دینا پسند نہیں کرتے ہیں، ان کے بیان سے ہی ان کی منافقت کا اندازہ لگا لیں۔ چوہدری نثار نے شیر کے نشان کے بغیر ایک الیکشن لڑا اور بری طرح ہار گئے تھے۔ پرویز رشید کے بیان دینے کی دیر تھی کہ چوہدری نثار کے ترجمان کا بھی بیان سامنے آگیا۔ انہوں نے کہا کہ پرویز رشید غلط بیانی کے ماہر اور خوشامدی ہیں، وہ ان ہی خصوصیات کی وجہ سے مسلم لیگ نواز کے سیاسی ارسطو بنے بیٹھے ہیں۔ چوہدری نثار نے 1985، 1988، 1990 اور 2013 کے انتخابات شیر کے نشان کے بغیر جیتے۔ واضح رہے کہ ڈان لیکس کے بعد چوہدری نثار اور پرویز رشید کے درمیان اختلافات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں لیکن دونوں کے درمیان نئی لفظی جنگ دو روز قبل اس وقت شروع ہوئی جب پرویز رشید نے کہا تھا کہ چوہدری نثار فوج کے ایک گروہ کو خوش کرنے کے لئے ڈان لیکس کے معاملہ پر انہیں پارٹی سے نکالنا چاہتے تھے، پارٹی نے چوہدری نثار کو نکالا تو وہ اس کی حمایت کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 697513
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش