0
Tuesday 23 Jan 2018 12:58

بنوں، 15 سالہ طالب علم سے اسلحہ کی نوک پر جنسی زیادتی

بنوں، 15 سالہ طالب علم سے اسلحہ کی نوک پر جنسی زیادتی
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں پولیس کے مطابق 15 سالہ طالبعلم محمد اشرف کو اسلحہ کی نوک پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جن کے قبضے سے موٹر سائیکل اور پستول بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔ بنوں کے علاقہ داؤد شاہ کے متاثرہ طالبعلم محمد اشرف نے کینٹ پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ 20 جنوری کو وہ معمول کے مطابق اپنے کلاس فیلوز کے ہمراہ چاند مری گراؤنڈ میں کرکٹ کھیلنے گیا تھا جہاں طیب نامی شخص نے اسلحہ کی نوک پر زبردستی موٹر سائیکل پر بٹھا دیا اور بنوں ٹانچی بازار میں ایک بالاخانے پر لے گیا جہاں ملزم طیب اور اس کے دوسرے ساتھی عارف نے اسے متعدد بار جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ طالبعلم محمد اشرف نے بتایا کہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد ملزم اسے واپس موٹر سائیکل پر کچکوٹ پل کے مقام پر چھوڑ کر چلا گیا اور دھمکی دی کہ آئندہ ہفتے تم نے دوبارہ اسی بالاخانے پر آنا ہے۔ انہوں نے پولیس کو مزید بتایا کہ والد اور بھائی کے خوف سے اُس نے اِس زیادتی کے بارے میں صرف اپنی والدہ اور بہن کو آگاہ کیا تھا تاہم آج ہمت کرکے تھانے پہنچ گیا تاکہ ملزمان کے خلاف کارروائی کی جاسکے۔ پولیس کے مطابق ایف آئی آر کے بعد کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان طیب اور عارف کو گرفتار کرلیا گیا ہے جن کے قبضہ سے واردات میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل اور پستول برآمد کرلیا، جبکہ جائے وقوعہ سے جنسی زیادتی کے دوران استعمال ہونے والا کپڑا بھی برآمد کرلیا ہے جسے تجزیئے کیلئے ایف ایس ایل لیبارٹری ارسال کردیا ہے۔ دوسری جانب ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 699067
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش