0
Tuesday 23 Jan 2018 21:05

دہشتگردوں کیخلاف محب وطن قوتوں کو نبرد آزما ہونا ہوگا، ثروت اعجاز قادری

دہشتگردوں کیخلاف محب وطن قوتوں کو نبرد آزما ہونا ہوگا، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ بھارت خطے میں حالات خراب کرنا چاہتا ہے، کنٹرول لائن پر بار بار بھارتی فوج کی کی بلااشتعال جارحیت کھلی دہشتگردی اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے، بھارت کا جارحانہ رویہ خطے ہی نہیں بلکہ دنیا کے امن کیلئے خطرناک ہے، بھارت کا جارحانہ رویہ اور اس کے پیچھے چھپے ہاتھ کو جانتے ہیں، بھارت مسئلہ کشمیر کو حل کرنا نہیں چاہتا، مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں پائیدار امن قائم نہیں ہو سکتا، سی پیک کو کمزور کرنے کی سازش کرنے والے خطے میں تھانہ داری قائم کرنے میں ناکام ہونگے۔ اپنے ایک بیان میں ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ پاک فوج ملک کی سلامتی و دفاع کیلئے حالت جنگ میں ہے، پاک فوج کی دہشتگردی کے خلاف کامیابیوں کو دنیا قدر کی نگاہ سے دیکھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی دہشتگردی کے خلاف کاروائیوں کا پوری دنیا اعتراف کر رہی ہے، امریکا پاکستان کی دہشتگردی کے خلاف بہترین کارکردگی کا اعتراف نہ کرکے مذموم مقاصد چاہتا ہے۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ استحکام ترقی و خوشحالی کیلئے دہشتگردوں کے خلاف محب وطن قوتوں کو نبرد آزما ہونا ہوگا، امن، محبت و سلامتی کی سرزمین پر انسانیت کے قاتل دہشتگردوں کی کوئی گنجائش نہیں ہے، دہشتگردی کی جنگ میں ملک کے تمام اداروں کو یکجہتی کے ساتھ مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی کیلئے جانیں قربان کر سکتے ہیں، تو دہشتگردوں کیلئے زمین بھی تنگ کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کی سپورٹ یا ان کی حمایت کرنے والے بھی دہشتگردوں کی صف میں ہی گنے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کی دہشتگردوں کے خلاف جاری کاروائیوں اور دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر حملے دہشتگردی کی کمر توڑنے میں اہم پیشرفت ہیں، دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے ملک کے عوام کے حوصلوں کو متزلزل نہیں کر سکتے۔
خبر کا کوڈ : 699206
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش