0
Wednesday 24 Jan 2018 09:44

تعلیمی اداروں میں بڑھتا ہوا عدم برداشت کا کلچر خطرناک ہے، راغب نعیمی

تعلیمی اداروں میں بڑھتا ہوا عدم برداشت کا کلچر خطرناک ہے، راغب نعیمی
اسلام ٹائمز۔ جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ و رکن اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے لاہور میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں میں بڑھتا ہوا عدم برداشت کا کلچر خطرناک ہے۔ پنجاب یونیورسٹی میں طلبہ کا تصادم اور شبقدر میں کالج پرنسپل کا قتل تشویشناک ہے، واقعہ پنجاب یونیورسٹی بھی عدم برداشت کا مظہر ہے، حکومت پنجاب یونیورسٹی میں ہونیوالے تصادم میں ملوث افراد بے نقاب کرکے قرار واقعی سزا دے، چارسدہ کی تحصیل شبقدر میں طالبعلم کے ہاتھوں کالج پرنسپل کا قتل تشویشناک ہے جبکہ حیدر آباد میں استاد کے تشدد سے طالبعلم کی ہلاکت بھی لمحہ فکریہ ہے۔ تعلیمی اداروں میں تصادم اور تشدد کے سیلاب کے آگے بند باندھنے کیلئے اساتذہ اپنا کردار ادا کریں۔ اداروں میں جذباتی نعرہ باز نہیں علم و تحقیق کے مینار تعمیر ہونے چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اغیار کی سازشوں کو جذباتی نعروں سے ہی نہیں علم و تحقیق کی طاقت سے ہی ناکام بنایا جا سکتا ہے۔ اجلاس میں مولانا محبوب احمد چشتی، مفتی محمد عمران حنفی، مفتی محمد ہاشم رضوی، قاری محمد رفیق نقشبندی، مفتی محمد عارف حسین، پیر سید زین العابدین شاہ، مفتی غلام مرتضی نقشبندی، مولانا مسعود احمد سیالوی، مولانا محب الرسول، قاری ذوالفقار علی نعیمی، پیر فاروق احمد، مولانا محمد ارشد جاوید، مفتی فیصل ندیم، مولانا محمد سلیم نعیمی، مولانا محمد یاسین قادری و دیگر اساتذہ کرام نے بھرپور شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 699289
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش