0
Thursday 25 Jan 2018 17:53

دینی مدارس میں پڑھنے والی خواتین مردوں کی نسبت زیادہ شدت پسند ہوتی ہیں، قبلہ ایاز

دینی مدارس میں پڑھنے والی خواتین مردوں کی نسبت زیادہ شدت پسند ہوتی ہیں، قبلہ ایاز
اسلام ٹائمز۔ اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز کا کہنا ہے کہ دینی مدارس میں پڑھنے والی خواتین مردوں کی نسبت زیادہ شدت پسند ہوتی ہیں، ان کے بچے بھی شدت پسند ہی ہوتے ہیں۔ دینی مدارس میں جہاں ماڈرن تعلیم متعارف کرانے کی ضرورت ہے وہیں اَدبی ذوق بھی پیدا کیا جانا چاہیئے۔ اسلام آباد میں ایک سیمنیار سے خطاب میں اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ مدارس میں پڑھنے والی خواتین کو شعر و ادب کے ساتھ کوئی لگاو نہیں، حتٰی کسی خاتون کو علامہ اقبال کا کوئی شعر تک یاد نہیں۔ ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہا کہ مدارس کے بارے میں حکومت کی پالیسی حقیقی نہیں ہے، مدارس کو وزارت تعلیم کے حوالے کرنا چاہیئے، انہوں نے کہا کہ افغانستان میں طالبان مدارس سے اٹھے اور حکومت بنائی، مدرسے کا کردار مسجد میں ہونا چاہیئے یا سیاست میں، اس پر بات ہونی چاہیئے۔ قبلہ ایاز کا کہنا تھاکہ دینی مدارس میں مذہبی نصاب کے علاوہ عصری نصاب بھی پڑھانا چاہیئے تاکہ طلباء دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہوں اور ملازمتوں کے حصول میں آسانی ہو۔ تقریب سے خطاب میں دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ مدارس میں پڑھنے والے زیادہ تر بچے مطئمن نہیں ہوتے لیکن والدین زبردستی انہیں مدارس میں بھجواتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 699683
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش