0
Monday 29 Jan 2018 18:40

آئندہ انتخابات میں عوام مسلم لیگ نواز کو مسترد کر دیں گے، سنی تحریک

آئندہ انتخابات میں عوام مسلم لیگ نواز کو مسترد کر دیں گے، سنی تحریک
اسلام ٹائمز۔ سنی تحریک کے مرکزی رہنما محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ ملک میں غیر یقینی سیاسی، مذہبی صورتحال حکومت کی ناکام پالیسوں کا منہ بولتا ثبوت ہے، نواز شریف خود کو سیاسی شہید مت سمجھیں، حکمران جماعت جلسوں میں زور دکھانے کی بجائے قوم کا استحصال بند کرے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو کھانے کیلئے 2 وقت کی روٹی، پینے کا صاف پانی، تعلیم اور صحت جیسی بنیادی سہولیات سے قاصر نظر آ رہی ہے۔ گزشتہ 5 سالوں میں حکومت اپنے منہ آپ میاں مٹھو بن رہی ہے، جبکہ عوام بے حال ہیں، سرکاری دفاتر میں رشوت، اقرباء پروری اور شفارش ازم اپنے عروج پر ہے، آئندہ انتخابات میں عوام مسلم لیگ نواز کو مسترد کر دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی دفتر سنی تحریک میں ہونیوالے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر دیگر رہنماؤں محمد انعام اللہ خان قادری، ڈاکٹر حافظ محمد شاہد حسین، ڈاکٹر عمران مصطفی کھوکھر نے کہا کہ نواز شریف کی عدلیہ اور فوج مخالف تحریک بری طرح سے ناکام ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور ریاستی وسائل استعمال کرنے پر بھی جلسے ناکام ہیں، جلسوں عوام سے نئے وعدے کرنے کی بجائے الیکشن 2013 سے پہلے لئے وعدوں کا حساب دیا جائے، آئندہ انتخابات کو بر وقت ہونے سے روکا جا رہا ہے، تاخیری حربے حکومت کو مزید ڈبوئیں گے۔

شاداب رضا کا کہنا تھا کہ عوام با شعور ہو چکے ہیں، سوشل میڈیا پر طوفان بدتمیزی برپا کرنیوالی تمام سیاسی مذہبی جماعتوں کو عوام اپنا نمائندہ منتخب نہیں کریں گے، الزامات کی بجائے حکومت جماعت اگر عوام کو کچھ فراہم کرتی تو آج جلسے مقامی ہوٹلوں میں منعقد کرنے یا کرسیاں لگانے کی مسلم لیگ نواز کو ضرورت پیش نہ آتی، بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے دعویدار حکمران اپنے گریبانوں میں جھانکیں اور اپنے ضمیر سے پوچھیں قوم کیساتھ مذاق بند کریں، اگر حکومت کے پاس کوئی پالیسی ہوتی تو آج صنعتکار اپنا سرمایہ بنگلہ دیش اور چین منتقل نا کرتے بلکہ واپس پاکستان میں اپنی سرمایہ کاری کرتے، حکومتی جماعت کاغذی اعداد و شمار سے عوام کو مزید بیوقوف نہیں بنا سکتی ترقی وہ ہوتی ہے جو نظر آئے ایک پل بنا کر خود ٹارزن سمجھنے والی پنجاب حکومت قوم کو بتائے کہ بلدیاتی انتخابات ہوئے کتنا عرصہ ہوا مگر چیئرمینوں کو اختیارات اور فنڈز کس ڈر سے نہیں دیئے جا رہے؟
خبر کا کوڈ : 700604
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش