0
Tuesday 30 Jan 2018 12:10

عاصمہ رانی کے قتل سے متعلق فوٹیج دکھانے پر وزیراعظم کا نوٹس

عاصمہ رانی کے قتل سے متعلق فوٹیج دکھانے پر وزیراعظم کا نوٹس
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کوہاٹ میں عاصمہ رانی کے قتل سے متعلق فوٹیج چینل پر دکھانے کا نوٹس لے لیا۔ وزیراعظم نے کہا ہے کہ آزادی صحافت پر کامل یقین رکھتے ہیں لیکن عوام کے حقوق کیلئے صحافتی ضابطوں کی پاسداری بھی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے وزارت اطلاعات و نشریات کو پیمرا سے معاملہ اٹھانے اور قواعد و ضوابط کی پاسداری کو یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔ دوسری جانب وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ میڈیا رپوٹنگ میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرے، شہری حقوق اور معاشرتی اقدار ملحوظ رکھنا اجتماعی ذمہ داری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صحافتی ضابطوں، پیمرا قوانین کی پاسداری میڈیا کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ یاد رہے کہ مجاہد اللہ آفریدی نامی شخص نے چھٹیوں پر اپنے گاؤں آئی ہوئی ایم بی بی ایس تھرڈ ایئر کی طالبہ عاصمہ رانی پر ہفتے کے روز فائرنگ کی تھی جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے روز دم توڑ گئی تھی۔ واقعے کے بعد ایک فوٹیج سامنے آئی جس میں ایک شخص پوچھتا ہے کہ کس نے فائرنگ کی ہے تو عاصمہ رانی حالت نزع میں ملزم مجاہد آفریدی کا نام لیتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 700801
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش