0
Saturday 3 Feb 2018 19:03

سوات، شریف آباد میں دھماکہ، 1 شخص جاں بحق 15 زخمی

سوات، شریف آباد میں دھماکہ، 1 شخص جاں بحق 15 زخمی
اسلام ٹائمز۔ سوات کی تحصیل کبل کے علاقے شریف آباد میں دھماکہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 1 شخص جاں بحق جبکہ 15 کے قریب زخمی ہوگئے۔ سوات کی تحصیل کبل کے علاقے شریف آباد میں ہونے والے دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور سرچ آپریشن کا آغاز کردیا۔ پولیس دھماکے کی نوعیت معلوم کررہی ہے۔ دوسری جانب ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں پہنچایا جارہا ہے جبکہ تحصیل کے تمام ہسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کردی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 701976
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش