0
Sunday 4 Feb 2018 19:17

موجودہ ایرانی نظام اور امام خمینیؒ کے دور کے ایرانی نظام میں میں کوئی فرق نہیں، قمر عباس

موجودہ ایرانی نظام اور امام خمینیؒ کے دور کے ایرانی نظام میں میں کوئی فرق نہیں، قمر عباس
اسلام ٹائمز۔ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر قمر عباس غدیری نے انقلاب اسلامی ایران کی چالیسویں سالگرہ کی مناسبت سے کہا ہے کہ جب امام خمینیؒ نے ایران میں انقلاب اسلامی برپا کیا، تو دنیا کے تمام مظلوموں کی نظریں اس انقلاب پر مرکوز ہوئیں، جس کی بنیادی وجہ یہ تھی کہ اس انقلاب کے بانی کا پہلا نعرہ لا شرقیہ لاغربیہ تھا، یعنی اسلام میں کسی طرح کی بھی سرحد کی قید نہیں ہیں، اسلام شرق و غرب میں یعنی پوری دنیا میں اپنا جھنڈا لہرانے کا تصور رکھتا ہے۔ اپنے بیان میں قمر عباس نے کہا کہ اسلام عدل الٰہی پورے دنیا کے مظلوموں اور ستم رسیدہ لوگوں کو حق دلانے کا وعدہ پورا کرنے کی یقین دہانی کرتا ہے، اگرچہ وہ غیر مسلم ہی کیوں نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ ایرانی نظام اور امام خمینیؒ کے دور کے ایرانی نظام میں میں کوئی فرق نہیں، امامؒ نے اس شخص کو اپنا نائب چنا، جو زندہ و شب بیدار ہے، امامؒ کی طرح دنیا کے تمام مظلوم انسانوں کیلئے اور خصوصاً مظلوم مسلمانوں کیلئے درد رکھتا ہے اور ظالم، ستمگر ان سے اتنی ہی نفرت رکھتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 702248
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش