0
Monday 12 Feb 2018 17:47

لودھراں، این اے 154 ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی جاری

لودھراں، این اے 154 ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی جاری
اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 154 لودھراں میں ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کی نااہلی کے نتیجے میں خالی ہونے والی نشست حلقہ این اے 154 لودھراں میں ضمنی انتخاب کے لیے صبح 8 بجے پولنگ شروع ہوئی جو شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفہ کے جاری رہی، پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے، حلقے سے تحریک انصاف، ن لیگ، پیپلزپارٹی سمیت 10 امیدوار مدمقابل ہیں، جب کہ پی ٹی آئی کے علی ترین اور ن لیگ کے پیر اقبال شاہ میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے، اس کے علاوہ پی پی پی کے مرزا محمد علی بیگ اور 7 آزاد امیدوار بھی میدان میں ہیں، علی ترین تحریک انصاف کے سابق سیکریٹری جنرل جہانگیر ترین کے بیٹے ہیں، الیکشن کمیشن کے مطابق حلقہ این اے 154 میں 338 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں اور ان سب میں فوج کے جوان تعینات ہیں، جنہیں مجسٹریٹ کے اختیارات بھی دیے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر لودھراں نے بتایا کہ حلقہ کے تمام پولنگ اسٹیشنز پر 4500 فوجی اور پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 704278
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش