0
Tuesday 13 Feb 2018 11:01

قیام امن کے دستوں کے لیے بڑھتے خطرات تشویشناک ہیں، ڈاکٹر ملیحہ لودھی

قیام امن کے دستوں کے لیے بڑھتے خطرات تشویشناک ہیں، ڈاکٹر ملیحہ لودھی
اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ کی امن کوششوں کی غیرمتزلزل حمایت کرتا ہے۔ ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کی قیام امن کی خصوصی کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی امن کوششوں کی غیرمتزلزل حمایت کرتا ہے، پائیدار امن کے لیے تنازعات کی بنیادی وجوہات کا جائزہ ضروری ہے اور قیام امن کے دستوں کے لیے بڑھتے خطرات تشویشناک ہیں۔

ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت میں یو این مبصر مشن میں توسیع ناگزیر ہے، امن کے لیے بڑھتے ہوئے خطرات پر قابو پانے کے لیے توسیع ہونی چاہیے جبکہ پاکستان اقوام متحدہ کی قیام امن فوج کاسب سے بڑا شراکت دار ہے۔
خبر کا کوڈ : 704444
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش