0
Tuesday 13 Feb 2018 23:28

عاصمہ جہانگیر کی نماز جنازہ ادا، بیدیاں روڈ پر امانتاً سپرد خاک کر دیا گیا، تدفین کا فیصلہ بعد میں ہوگا

عاصمہ جہانگیر کی نماز جنازہ ادا، بیدیاں روڈ پر امانتاً سپرد خاک کر دیا گیا، تدفین کا فیصلہ بعد میں ہوگا
اسلام ٹائمز۔ ممتاز قانون دان اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی سابق صدر عاصمہ جہانگیر کی نماز جنازہ لاہور میں قذافی سٹیڈیم کے باہر ادا کر دی گئی ہے۔ نماز جنازہ میں سیاسی، سماجی اور وکلاء رہنماؤں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق عاصمہ جہانگیر کی نماز جنازہ قذافی سٹیڈیم کے باہر ادا کی گئی۔ عاصمہ جہانگیر کی نمازہ جنازہ جماعت اسلامی کے بانی سید ابوالاعلیٰ مودودی کے فرزند حیدر فاروق مودودی نے پڑھائی۔ عاصمہ جہانگیر کو بیدیاں روڈ پر ان کے اپنے فارم ہاؤس میں امانتاً سپرد خاک کیا گیا ہے جبکہ ان کی تدفین کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔ نماز جنازہ کے موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کئے گئے تھے۔ سی سی پی او لاہور امین وینس اور ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے خود سکیورٹی انتظامات کی نگرانی کی جبکہ شہریوں کو جامہ تلاشی کے بعد جنازے کے جگہ پر جانے کی اجازت دی گئی۔ نماز جنازہ میں ملکی تاریخ میں پہلی بار خواتین نے بھی مردوں کے ساتھ شرکت کی اور نماز جنازہ پڑھی۔ نماز جنازہ میں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس محمد یاور علی سمیت ہائیکورٹ کے دیگر جسٹس حضرات نے بھی شرکت کی جبکہ نماز جنازہ میں کسی مذہبی شخصیت نے شرکت نہیں کی۔
خبر کا کوڈ : 704659
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش