0
Saturday 17 Feb 2018 08:21

بہت جلد نواز شریف کا کیس عوام کی عدالت میں لاؤں گا، عوامی عدالت لگے کی اور فیصلہ دیگی، خواجہ آصف

بہت جلد نواز شریف کا کیس عوام کی عدالت میں لاؤں گا، عوامی عدالت لگے کی اور فیصلہ دیگی، خواجہ آصف
اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ مشرقی اور مغربی سرحد والوں کو پاکستان کی ترقی ہضم نہیں ہوتی۔ سیالکوٹ میں ورکرز کنوینشن سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ہم نے 5 سال عوام سے رابطہ رکھا تاکہ آئندہ الیکشن کے لیے ووٹ مانگیں تو عوام کو گلہ نہ ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ 2008 کے بعد جمہوریت کا سفر شروع کیا، ملکی ادارے مضبوط ہوئے ہیں لیکن مزید سنگ میل عبور کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں امن قائم کیا اور ملکی دفاع کے لیے تاریخی جنگ لڑی اور لاکھوں فوجی ملکی دفاع کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت صرف ان 30 فیڈرز پر لوڈشیڈنگ ہوتی ہے جہاں بجلی چوری ہے۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ سیاست دھرنوں سے نہیں ہوتی اور جس شخص میں میں آ جائے تو اللہ اس کا تکبرمٹی میں ملا دیتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج شاہد خاقان عباسی وزیراعظم ہیں تو وہ بھی نواز شریف کے نامزد کردہ ہیں، اگر کسی کو غلط فہمی تھی تو وہ لودھراں کے ضمنی انتخاب سے ختم ہو گئی۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ وقت آ گیا ہے کہ عوام ووٹ کی طاقت استعمال کریں، تمام ترقیاتی کام عوام کا حق تھا کسی پر احسان نہیں کیا اور عوام کو ووٹ کسی شخص کے لیے نہیں پاکستان کے لئے دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 1800 کلومیٹر سڑکیں نوازشریف نے بنائی ہیں، بہت جلد نواز شریف کا کیس عوام کی عدالت میں لاؤں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی عدالت لگے گی اور 20 کروڑ افراد نواز شریف کے حق میں فیصلہ دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 705309
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش