0
Sunday 25 Feb 2018 21:38

خیبر پختونخوا میں پہلی مرتبہ انسانی اعضاء کی پیوند کاری کا اجازت نامہ جاری

خیبر پختونخوا میں پہلی مرتبہ انسانی اعضاء کی پیوند کاری کا اجازت نامہ جاری
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں پہلی مرتبہ انسانی اعضاء کی پیوند کاری کا اجازت نامہ جاری کردیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں صوبہ کے سیکریٹری ہیلتھ عابد مجید کی زیرِصدارت منعقدہ خیبر پختونخوا میڈیکل ٹرانسپلانٹیشن ریگولیٹری اتھارٹی کے اجلاس میں اس حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے۔ اجلاس میں پشاور کے علاقے حیات آباد میں قائم گردوں کے علاج کے سب سے بڑے مرکز انسٹی ٹیوٹ آف کڈنی ڈیزیزز کو گردوں کی پیوندکاری کیلئے موزوں قرار دیتے ہوئے اس کی رجسٹریشن کی منظوری دی گئی۔ اگلے ہفتے صوبے میں گردوں کی پیوندکاری کا عمل شروع ہو جائے گا اور صوبہ کے لوگوں کو اب اس کیلئے دوسرے صوبوں اوربیرون ملک جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ اسی طرز پر صوبہ کے دیگر دو بڑے ہسپتالوں لیڈی ریڈنگ اور خیبرٹیچنگ ہسپتال کو بھی اگلے ماہ گردوں کی پیوندکاری کیلئے رجسٹرڈ کرنے کا عمل پورا ہونے کی توقع ہے جس سے پشاور کے یہ تین بڑے مراکز صحت قانونی طورپر گردوں کی پیوند کاری کے اہل ہوجائیں گے۔ دوسری جانب آئندہ ماہ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کو آنکھوں کی پیوندکاری کیلئے بھی رجسٹرکرنے کی توقع ہے جس کے بعد اس ہسپتال میں آنکھوں کی پیوند کاری شروع ہوجائے گی۔ اجلاس میں 3 نجی ہسپتالوں کی جانب سے بھی آنکھوں اور گردوں کی پیوند کاری کیلئے درخواستوں کا ابتدائی جائزہ لیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 707510
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش