0
Friday 2 Mar 2018 19:40

آصف زرداری اس ملک کیلئے کینسر کے مرض کی طرح ہیں، علی زیدی

آصف زرداری اس ملک کیلئے کینسر کے مرض کی طرح ہیں، علی زیدی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما علی زیدی نے کہا ہے کہ کامران ٹیسوری کی گرفتاری کے وارنٹ گزشتہ روز سے گردش میں ہیں، میں بلاول بھٹو سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ آپ کہاں سے الیکشن لڑیں گے، کیوںکہ عمران خان تو کراچی سے الیکشن لڑ رہے ہیں اور وہ اتوار کو کراچی کے دورے پر آرہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انصاف ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کے ہمراہ تحریک انصاف کراچی کے صدر فردوس شمیم نقوی اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ علی زیدی نے کہا کہ ایم کیو ایم فاروق ستار گروپ کے رہنما کامران ٹیسوری کا نام کامران خان ہے، ٹیسوری اٹالین لفظ ہے، کامران ٹیسوری کے گرفتاری کے وارنٹ گزشتہ روز سے گردش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لیاری کا حال بے حال ہے، ہم بار بار عزیر بلوچ کی جے آئی ٹی کو منظر عام پر لانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آئندہ عام انتخابات میں کراچی سے حصہ لیں گے، میں بلاول سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ آپ کہاں سے الیکشن لڑیں گے، آصف علی زرداری اس ملک کے لئے کینسر کے مرض کی طرح ہیں اور کینسر کا علاج خان صاحب کے علاوہ کسی کو نہیں آتا۔ انہوں نے کہا کہ پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے نام پر عام شہریوں کے ساتھ ساتھ تاجروں اور صنعت کاروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 708521
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش