0
Sunday 4 Mar 2018 13:57

نادرا کراچی کی عوام کے ساتھ جاری ظلم و زیادتی بند کرے، علی حسین نقوی

نادرا کراچی کی عوام کے ساتھ جاری ظلم و زیادتی بند کرے، علی حسین نقوی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدتت مسلمین پاکستان کے صوبائی سیکرٹری سیاسیات سید علی حسین نقوی نے کہا کہ نادرا کراچی کی عوام کے ساتھ جاری ظلم و زیادتی بند کرے اور انہیں شناختی کارڈ کے حصول میں سہولیات مہیا کرے۔ خواتین بزرگوں اور نوجوانوں کو گھنٹوں لائنوں میں لگنے کے بعد شناختی کارڈ کے اندراج کے لئے منع کر دیا جاتا ہے، نادرا کے اپنے ملازمین بھی اس صورتحال کی وجہ سے اذیت کا شکار ہیں اور آئے روز کے جھگڑوں سے تنگ ہیں، انتظامیہ عوام اور ملازمین کے مسائل کو سامنے رکھتے ہوئے اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرے اور کراچی کی عوام کے ساتھ بد سلوکی بند کرے۔ ان خیالات کا اظہار ایم ڈبلیو ایم سندھ کے سیکرٹری سیاسیات علی حسین نقوی نے وحدت ہاوس سولجر بازار میں پولیٹیکل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مذید کہا کہ ایم ڈبلیو ایم عوام کے ساتھ نادرا کی انتظامیہ کی جانب سے جاری رویئے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ عوام کی سہولت کے لئے ون ونڈو آپریشن کو یقینی بنایا جائے اور تمام تر ضروری دستاویزات ہونے کی صورت میں صارفین کو مقررہ مدت میں شناختی کارڈ مہیا کرکے ذہنی اذیت میں مبتلا ہونے سے بچایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ شناختی کارڈ پاکستان کے ہر شہری کا بنیادی حق ہے اور بغیر کسی تفریق اور تکلیف کے اس کی پاکستانی قوم کو فراہمی نادرا انتظامیہ کی بنیادی ذمہ داری ہے، نادرا کی انتظامیہ کراچی میں اپنے دفاتر اور کام کے طریقے کار کا ازسرِ نو جائزہ لے اور اپنی پالیسی مرتب کرنے میں اپنے ملازمین کو بھی شریک کرے تاکہ ان کے مسائل حل اور انکی کارکردگی بہتر ہو جس سے عوام کو ریلیف حاصل ہو سکے۔
خبر کا کوڈ : 708885
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش