0
Wednesday 14 Mar 2018 10:41

خیبر پختونخوا حکومت کا بلین ٹری سونامی تحقیقات کا خیر مقدم

خیبر پختونخوا حکومت کا بلین ٹری سونامی تحقیقات کا خیر مقدم
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے نیب کی طرف سے بلین ٹری سونامی پراجیکٹ کے معاملات کی تحقیقات کے فیصلہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اس سلسلہ میں پورا تعاون کیا جائے گا۔ حکومتی ذرائع کے مطابق اس منصوبہ کی شفافیت کی گواہی عالمی ادارے دے چکے ہیں، جبکہ یہ منصوبہ نہ صرف صوبے بلکہ پورے ملک کیلئے فخر کا باعث ہے۔ یہ ملک کا واحد منصوبہ ہے جو اپنی لاگت سے کئی ارب روپے کم میں مکمل کیا گیا۔ اس منصوبے کے تحت لگائے گئے پودوں کی تمام تفصیلات مکمل طور پر دستیاب ہیں، اگر کسی کو شک ہے تو کئی بار اس پیشکش کا اعادہ کرچکے ہیں کہ کسی بھی سائٹ کاوزٹ کرایا جاسکتا ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق بے بنیاد الزام تراشی کرنے والوں کو شرمندگی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ اس سلسلہ میں صوبائی وزیر جنگلات اشتیاق ارمڑ نے رابطہ پر بتایا کہ نیب کے فیصلے پر ہمیں خوشی ہوئی ہے کیونکہ اس طرح تمام حقائق اس قومی ادارے کے ذریعے بھی سامنے آجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مٹھی بھر عناصر بدنیتی اور مخصوص ایجنڈے کے تحت اس منصوبہ کو متنازعہ بنانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔ مگر ان کو اس بار بھی منہ کی کھانی پڑے گی۔ ہمارا دامن مکمل طور پر صاف اور منصوبہ پوری طرح شفاف ہے، اس لئے ہم نیب کی تحقیقات کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 711330
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش