0
Wednesday 14 Mar 2018 22:27

دھماکے میں 3 پولیس اہلکار اور ایک تبلیغی جماعت کا رکن جاں بحق ہوئے ہیں، ڈی آئی جی آپریشنز

دھماکے میں 3 پولیس اہلکار اور ایک تبلیغی جماعت کا رکن جاں بحق ہوئے ہیں، ڈی آئی جی آپریشنز
اسلام ٹائمز۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ڈاکٹر حیدر اشرف نے رائیونڈ پولیس چیک پوسٹ پر ہونیوالے دھماکے میں 3 پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکہ کا نشانہ پولیس تھی اور دھماکے میں پولیس اہلکاروں کو ٹارگٹ کیا گیا ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ڈاکٹر حیدر اشرف نے رائیونڈ میں تبلیغی اجتماع کے قریب نثار چیک پوسٹ پر ہونیوالے بم دھماکے میں 3 پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد کے شہید ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکہ پولیس کو ٹارگٹ بنا کر پولیس چوکی کے قریب کیا گیا، جس میں تین پولیس اہلکار اور تبلیغی جماعت کا کارکن جاں بحق ہوا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اے ایس پی رائیونڈ اور ایس ایچ او سمیت 9 پولیس اہلکار شدید زخمی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور تحقیقاتی ادارے بھی جائے وقوعہ پر پہنچ چکے ہیں، ابھی ابتدائی اطلاعات ہیں اس لئے دھماکے کے بارے میں مزید کچھ کہنا قبل از وقت ہے تاہم دھماکے میں موٹر سائیکل استعمال کی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 711546
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش