0
Thursday 15 Mar 2018 13:41

پشاور، تخریب کاری کا منصوبہ ناکام

پشاور، تخریب کاری کا منصوبہ ناکام
اسلام ٹائمز۔ صوبائی دارالحکومت پشاور کے نواحی علاقے ارمڑ میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بناکر 1 خودکش جیکٹ اور 2 بم ناکارہ بنادیئے گئے۔ پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے رات گئے تک سرچ آپریشن کرکے کئی مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا۔ ایس ایس پی آپریشنز جاوید اقبال کے مطابق گذشتہ روز اطلاع ملی کہ ارمڑ قبرستان میں ایک مشکوک چیز پڑی ہے، جس کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ اہلکار فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور سرچنگ شروع کی تو معلوم ہوا کہ قبرستان میں ایک خودکش جیکٹ اور 2 بم پڑے ہیں۔ بی ڈی یو نے فوری کارروائی کرکے انہیں ناکارہ بنا دیا۔ دوسری جانب علاقے میں خودکش جیکٹ اور بم برآمد ہونے پر شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔
خبر کا کوڈ : 711679
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش