0
Friday 16 Mar 2018 22:20

ائیر مارشل مجاہد انور خان پاک فضائیہ کے نیا سربراہ نامزد

ائیر مارشل مجاہد انور خان پاک فضائیہ کے نیا سربراہ نامزد
اسلام ٹائمز۔ ائیر مارشل مجاہد انور خان کو پاک فضائیہ کا نیا سربراہ نامزد کر دیا گیا ہے۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ائیر مارشل مجاہد انور خان کو پاک فضائیہ کا نیا سربراہ نامزد کر دیا گیا ہے۔ وہ موجودہ ایئر چیف مارشل سہیل امان کی ریٹائرمنٹ کے بعد ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ مجاہد انور خان نے پاکستان ائیرفورس کی جی ڈی پی برانچ میں دسمبر 1983ء میں کمیشن حاصل کیا، مجاہد انور خان نے پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان سے اعزازی شمشیر، بہترین پائلٹ ٹرافی حاصل کی اور وہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی گولڈ میڈل کے حقدار قرار پائے۔ وہ چیف آف دی ائیر اسٹاف کے پرسنل اسٹاف آفیسر، اسسٹنٹ اور ڈپٹی چیف آف دی ائیر اسٹاف (آپریشنز) سمیت ڈائریکٹر جنرل سی فور آئی کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ مجاہد انور خان کو ہلال امتیاز (ملٹری)، ستارہ امتیاز (ملٹری) اور تمغہء امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ایئر مارشل سہیل امان کو پاک فضائیہ کا سربراہ 18 مارچ 2015ء کو مقرر کیا گیا تھا اور اس طرح وہ 2 روز بعد 18 مارچ 2018ء کو اپنے عہدے سے ریٹائر ہو جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 711969
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش