0
Monday 19 Mar 2018 16:21

معاشی ترقی کی حالیہ شرح دس سال میں سب سے زیادہ ہے، مفتاح اسماعیل

معاشی ترقی کی حالیہ شرح دس سال میں سب سے زیادہ ہے، مفتاح اسماعیل
اسلام ٹائمز۔ مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ معاشی ترقی کی حالیہ شرح دس سال میں سب سے زیادہ ہے اور موجودہ حکومت جی ڈی پی کی شرح آٹھ سے دس فی صد تک لے جانے کے لئے کوشاں ہے۔ کراچی میں ورلڈ اسلامک فنانس فورم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ حکومت نے صنعتوں اور چھوٹے کاروبار کے فروغ کے لئے اقدامات کئے ہیں، مختلف شعبوں میں اسلامک بینکنگ کو فروغ دیا جارہا ہے اور مقامی صنعتوں کو بھی اسلامک فنانس کی طرف لارہے ہیں۔ مشیر خزانہ نے کہا کہ معیشت بہتر ہورہی ہے اور شرح نمو 6 فیصد تک پہنچ چکی ہے، معاشی ترقی کی حالیہ شرح دس سال میں سب سے زیادہ ہے اور موجودہ حکومت جی ڈی پی کی شرح آٹھ سے دس فی صد تک لے جانے کے لئے کوشاں ہے، ٹیکسوں کی شرح کم کرکے دائرہ کار کو وسیع کیا گیا ہے، ٹیکس نظام کو عوام دوست بنایا گیا ہے۔ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ موجودہ دور حکومت میں محصولات کی شرح وصولی میں نمایاں بہتری آئی، ملک کی بہتر صورت حال کی وجہ سے معاشی اہداف حاصل کرنا مشکل نہیں رہا۔ مشیر خزانہ نے مزید کہا کہ صنعتوں کو مکمل طور پر گیس اور بجلی فراہم کی جارہی ہے، موجودہ دور میں 10 سے 12 ہزار میگاواٹ بجلی نظام میں شامل کی گئی۔ ان کا کہا تھا کہ امن و امان کی صورت حال کا معیشت سے گہرا تعلق ہے، کراچی سمیت پورے ملک میں امن امان بحال ہوچکا اور امن کی وجہ سے کراچی میں تجارتی سرگرمیاں بحال ہوچکی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 712600
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش