0
Tuesday 20 Mar 2018 10:01

لاہور، قذافی سٹیڈیم کے اطراف میں کنٹینرز لگا دیئے گئے، تمام راستے بند

لاہور، قذافی سٹیڈیم کے اطراف میں کنٹینرز لگا دیئے گئے، تمام راستے بند
اسلام ٹائمز۔ قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانیوالے پی ایس ایل تھری کے 2 پلے آف میچز کے انعقاد کے موقع پر لاہور پولیس نے سکیورٹی کے پیش نظر راتوں رات 50 سے زائد کنٹینرز قذافی سٹیڈیم کے گرد و نواح میں مختلف پوائنٹس پر کھڑے کر دئیے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ کنٹینرز کو لاہور پولیس نے رات گئے پکڑا تھا، مختلف مقامات پر رکھے گئے کنٹینرز میں مختلف درآمد و برآمد کنندگان کے کروڑوں روپے مالیت کے مال کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے اچانک فیصلہ کیا کہ میچ کے روز راستوں کو بند کرنے کیلئے کنٹینرز استعمال کئے جائیں جس پر پولیس نے 50 سے زائد کنیٹرز پکڑ لئے ہیں جبکہ کنٹینرز کے ڈرائیور اور دیگر عملہ بے یارومدد گار اپنے اپنے کنٹینرز کیساتھ موجود ہیں۔
خبر کا کوڈ : 712738
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش