0
Friday 23 Mar 2018 15:07

اصغریہ آرگنائزیشن کا 31 واں سالانہ مرکزی کنونشن آج بروز جمعہ بھٹ شاہ میں شروع ہوگا

اصغریہ آرگنائزیشن کا 31 واں سالانہ مرکزی کنونشن آج بروز جمعہ بھٹ شاہ میں شروع ہوگا
اسلام ٹائمز۔ اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کا 31 واں سالانہ تین روزہ ولایت حق مرکزی کنونشن و یوم یعسوب الدین آج بروز جمعہ ثقافتی مرکز بھٹ شاہ میں شروع ہو رہا ہے، جو کہ 23 تا 25 مارچ جاری رہے گا۔ مرکزی کنونشن کا آغاز دعائے کمیل سے ہوگا، بعد ازاں شہدائے ملت جعفریہ کی یاد میں شب شہداء کا اہتمام کیا جائے گا، جس میں استاد اخلاق احمد اخلاق، داکٹر دانش علی نقوی (فرزند شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی) اور دیگر علمائے کرام و تنظیمی شخصیات خطاب کرینگی۔ کنونشن میں سندھ بھر سے کارکنان شرکت کریں گے۔ کنونشن کے ایجنڈے میں شب شہداء، کارکردگی رپورٹس، محفل دوستان، تجزیئے و تنقید برائے اصلاح، دروس، مذاکرہ، موضوعاتی خطابات، تقریب تقسیم انعامات، دعائے کمیل اور 31 ویں نئے مرکزی صدر کا انتخاب شامل ہے۔
خبر کا کوڈ : 713351
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش