0
Thursday 29 Mar 2018 13:16

لاہور میں پی ایس ایل پر حملوں کا منصوبہ بے نقاب ہونے کا انکشاف

لاہور میں پی ایس ایل پر حملوں کا منصوبہ بے نقاب ہونے کا انکشاف
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں ہونیوالے پی ایس ایل میچز پر تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے حملوں کے منصوبوں کو آئی بی اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی میں ناکام بنائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ آپریشن میں شریک ایک افسر کے مطابق دہشتگردوں کا نشانہ خا ص طور پر سیاسی شخصیات تھیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے لاہور میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) پر حملے کا منصوبہ تھا تاہم سی ٹی ڈی اور آئی بی کے ایک مشترکہ آپریشن میں اس حملے کو ناکام بنا دیا گیا اور دہشتگرد گرفتار کرلیے۔ ایک سرکاری افسر نے خفیہ طور پر بتایا کہ دہشتگرد پی ایس ایل کو اور خصوصا کچھ سیاسی شخصیات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے، اگرچہ سی ٹی ڈی ترجمان نے اس کی ایسی گرفتاری کی تصدیق نہیں کی لیکن آپریشن میں شامل ایک افسر نے کہا کہ سی ٹی ڈی کو اس کے گوجرانوالہ آفس سے اطلاع ملی جبکہ آپریشن آئی بی کے کمانڈوز نے کیا تھا۔

سی ٹی ڈی انسداد دہشتگردی کیلئے صوبے میں خصوصی طور پر بنائی گئی اور آئی بی نے مشترکہ کارروائی سے کئی دہشتگرد نیٹ ورک تباہ کیے ہیں، ان گرفتاردہشتگردوں میں وہ بھی شامل ہیں کہ جو واہگہ بارڈر خودکش حملے، یوحنا آباد لاہور کے 2 چرچوں پر حملے، سردار امجد خان کھوسہ کی رہائشگاہ پر خودکش حملہ، گلشن اقبال پارک لاہور پر خودکش حملہ، ڈی آئی جی احمد مبین اور ایس ایس پی زبیر اکرم گوندل پر مال روڈ لاہور پر خودکش حملے میں ملوث ہیں۔ پکڑے جانیوالوں میں چھوٹو گینگ کیخلاف فوجی آپریشن ضرب آہن کے دوران بھاگ جانیوالے ڈاکو بھی شامل ہیں، یہ 50 سے زائد سنگین مقدمات قتل، ڈکیتیوں، اغوا برائے تاوان وغیرہ میں ملوث ہیں، ملک گیر آپریشنز میں آئی بی نے ہی داعش کے نیٹ ورک کو بے نقاب کیا۔ لشکر جھنگوی کیخلاف آپریشن بھی کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 714501
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش