0
Sunday 1 Apr 2018 10:19

دنیا بھر کیطرح لاہور میں بھی مسیحی برادری ایسٹر جوش و خروش سے منا رہی ہے

دنیا بھر کیطرح لاہور میں بھی مسیحی برادری ایسٹر جوش و خروش سے منا رہی ہے
اسلام ٹائمز۔ لاہور سمیت ملک بھر میں مسیحی برادری اپنا مذہبی تہوار ایسٹر جوش و خروش سے منا رہی ہے۔ لاہور کے چھوٹے بڑے گرجا گھروں میں خصوصی تقریبات کا آغاز آج صبح ہی ہو گیا۔ ایسٹر کی تقریبات میں خواتین، مردوں اور بچوں سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی مسیحی برادری شریک ہے۔ ایسٹر کی تقریبات میں پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور سلامتی کیلئے دعائیں بھی مانگی جا رہی ہیں۔ گرجا گھروں کو برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے۔ یاد رہے کہ مسیحی برادری ایسٹر کو عید کے طور پر مناتی ہے۔ شہر میں سکیورٹی کے بھی سخت ترین انتظامات بھی کئے گئے ہیں۔ گرجا گھروں پر اضافی نفری تعینات کی گئی ہے جبکہ گرجا گھروں سے ملحقہ علاقوں میں رات بھر سرچ آپریشن بھی کیا گیا۔ اعلٰی پولیس افسران سکیورٹی انتظامات کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔ 
خبر کا کوڈ : 715012
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش