0
Wednesday 4 Apr 2018 11:11

وزیراعظم پاکستان مظفر آباد پہنچ گئے

وزیراعظم پاکستان مظفر آباد پہنچ گئے
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی آزاد کشمیر کے دورے پر مظفر آباد پہنچ گئے۔ وہ کشمیر کونسل اور قانون ساز اسمبلی کے اجلاس سے خطاب اور حریت رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔ وزیر خارجہ خواجہ آصف، انسانی حقوق کے وزیر ممتاز تارڑ، کشمیر کمیٹی کے چیئرمین مولانا فضل الرحمان اور دیگر بھی آزاد کشمیر کے دورے کے دوران وزیراعظم کے ساتھ ہیں۔ واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کے قتل عام اور مسئلہ کشمیر کی صورت حال پر غور کے لیے آزاد جموں کشمیر کونسل اور اسمبلی کا مشترکہ اجلاس آج مظفرآباد میں ہو رہا ہے،اس اجلاس سے وزیراعظم پاکستان شاہدخاقان عباسی بحیثیت چیئرمین کشمیر کونسل خطاب کریں گے۔ وزیراعظم پاکستان کشمیر کونسل کی ممبران سمیت مظفرآباد پہنچے ہیں جہاں وہ مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔ شوپیاں میں کشمیریوں کی شہادت کے بعد پاکستان کی جانب سے شدید رد عمل کا اظہار کیا گیا اور عالمی ادارے سے بھی اپیل کی گئی کہ بھارت کے نہتے کشمیریوں کا قتل عام کرنے سے باز رکھا جائے۔ آج کا مشترکہ اجلاس بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے کہ مشترکہ اجلاس کے بعد وزیر خارجہ پاکستان کی طرف سے اعلامیے بھی جاری کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 715514
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش