0
Thursday 5 Apr 2018 19:01

فلسطین پر صرف فلسطینیوں کا حق ہے، خیام نقوی

فلسطین پر صرف فلسطینیوں کا حق ہے، خیام نقوی
اسلام ٹائمز۔ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری خیام نقوی نے آل سعود کی جانب سے اسرائیلی ریاست کے حق میں جاری بیان کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکی و اسرائیلی بیانیہ کو آل سعود کی مدد سے فروغ دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین کا مسئلہ آج بھی عالم اسلام کا اہم ترین مسئلہ ہے۔ خیام نقوی نے کہا کہ مسئلہ فلسطین صرف عرب دنیا کا ہی نہیں بلکہ پوری مسلم اُمہ اور انسانیت کا اولین مسئلہ ہے اور اس کے منصفانہ حل کے بغیر خطے سمیت دنیا بھر میں امن قائم نہیں ہو سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین میں قبلہ اول پر صہیونی غاصبانہ تسلط کا خاتمہ صرف اور صرف مسلمانوں کے اتحاد سے ہی ممکن ہے۔ مرکزی جنرل سیکرٹری نے کہا کہ فلسطین صرف فلسطینیوں کا وطن ہے، یہودیوں کا اس میں کوئی حق نہیں۔
خبر کا کوڈ : 715836
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش