0
Saturday 14 May 2011 00:24

حکومت امریکہ سے اسٹریٹجک تعلقات کی وضاحت کرے، فضل الرحمن

حکومت امریکہ سے اسٹریٹجک تعلقات کی وضاحت کرے، فضل الرحمن
لاہور:اسلام ٹائمز۔جمعیت علماء اسلام کے مر کزی امیر مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ وزیر اعظم نے سی آئی اے اور آئی ایس آئی کے انٹیلی جنس تعلقات کے خاتمے حوالے سے تو قوم کو بتایا ہے لیکن اسٹریٹجک تعلقات کے حوالے سے وضاحت کیوں نہیں کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان اسٹریٹجک تعلقات سے امریکہ پاکستان کی فضاء استعمال کر رہا ہے اور زمینی ذرائع استعمال ہو رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ان حقائق سے قوم آگا ہ کیوں نہیں کیا جاتا، وزیر اعظم اور وزیر داخلہ تضاد بیانی کا شکار ہیں، انہوں نے کہا ہے کہ ابیٹ آباد آپریشن نے پوری قوم کو پریشان کر دیا ہے ہر فرد ملک کی خودمختاری کے حوالے سے فکر مند ہے، وطن عزیز میں آپریشن کی جرات حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ہو ئی ہے، انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کی قرارداد پر عمل کرتے ہوئے پالیسیاں بنائی جاتیں تو روز بد نہ دیکھنا پڑتا۔ پارٹی میڈیا سیل کے مطابق وہ مکہ مکرمہ سے پارٹی عہدے داروں ملک سکندر خان ایڈووکیٹ،مو لا نا محمد امجد خان، الحاج شمس الرحمن شمسی، عبد الرزاق عابد لاکھو سے ٹیلی فونک گفتگو اور مکہ میں پارٹی راہنماﺅں سے بات چیت کر رہے تھے مو لا نا فضل الرحمن نے وہاں پر اپنے اعزاز میں مولانا غلام رسول مینگل کی جانب سے دیئے گے عشائیے میں بھی شرکت کی جس میں مفتی ابرار احمد، مولانا امیر نواز خان ایڈووکیٹ، مولانا اللہ دینو چنا، اور
دیگر نے شرکت کی۔ ٹیلی فونک گفتگو میں مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ایبٹ آباد آپریشن پر حکومت تضاد بیانی کا شکار ہے، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور وزیر داخلہ کے متضاد بیانات نے عوام کو کنفیوژں کا شکار کر دیا ہے۔ 
مو لا نا فضل الرحمن نے کہا کہ حکمران سوچیں کہ آخر امریکہ نے اتحادی ہونے کا ثبوت کتنے منفی انداز میں دیا ہے، اگر قوم کے نمائندوں کے مطالبے پر داخلی اور خارجی پالیسیاں تبدیل کر دی جاتیں تو نوبت یہاں تک نہ پہنچتی، انہوں نے کہا کہ ایبٹ آباد آپریشن نے ثابت کیا ہے کہ امریکہ کو پاکستان کے باڈر کا کوئی تقدس عزیز نہیں ہے بلکہ اسے اپنے مفادات عزیز ہیں انہوں نے کہا کہ اگر امریکہ اعتماد میں لے بھی تو قوم ڈرون حملوں کی اجازت نہیں دے گی، انہوں نے کہا کہ ڈرون حملوں پر مجرمانہ خاموشی نے بھی ایبٹ آباد اپریشن کا موقع دیا ہے، حکومت اپنی غلطیوں پر پرداہ ڈالنے کے بجائے ناکامیوں کو تسلیم کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قوم وطن عزیز کے دفاع کے لیے متحد ہے لیکن حکومت اصل حقائق سے قوم کو آگاہ کر ے۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ حکومت سرکاری احتجاج کر نے کا طریقہ بھی بھول گئی ہے حالانکہ ایبٹ آباد واقعہ کے فورا بعد سخت اور جرات مندانہ احتجاج کی ضرورت تھی، حکومت کی تضاد بیانیوں کے بعد ڈرون حملے مزید جاری ہیں۔ انہوں نے گذشتہ روز شمالی وزیرستان میں ہونے والے ڈرون حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بے گناہ لوگوں کا خون کب تک بہتا دنیا دیکھتی رہے گی انہوں نے کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ خارجہ پالیسی کا قبلہ فی الفور درست کیا جائے اور قوم کے نمائندوں کو اعتماد میں لے کر جرات مندانہ فیصلے کیئے جائیں۔
خبر کا کوڈ : 71648
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش