0
Sunday 8 Apr 2018 18:40

متحدہ مجلس عمل کے قیام سے مذہبی ووٹ یکجا ہوگا اور فیصلہ کن کردار ادا کرے گا، جے یو آئی

متحدہ مجلس عمل کے قیام سے مذہبی ووٹ یکجا ہوگا اور فیصلہ کن کردار ادا کرے گا، جے یو آئی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام سٹی ملتان کی مجلس عاملہ کا اجلاس مدرسہ اسلامیہ جلال باقری نزد باغ لانگے خان میں زیرصدارت سٹی امیر مفتی حبیب اللہ بلال منعقد ہوا، ناظم عمومی قاری محمد یسین نے اجلاس کا ایجنڈا پیش کیا اور گذشتہ ماہ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا، آئندہ انتخابات کے لئے سٹی کی سطح پر مزید جماعتی ورک کا فیصلہ کیا گیا، اس کے لئے شعبان المعظم میں درس قرآن بسلسلہ فضائل شعبان و رمضان منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا، اجلاس میں متحدہ مجلس عمل کے قیام کا خیر مقدم کیا گیا اور قائد جمعیت کے متحدہ مجلس عمل کے صدر منتخب ہونے پر مسرت کا اظہار کیا گیا، امیر سٹی مفتی حبیب اللہ بلال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ مجلس عمل کے قیام سے مذہبی ووٹ یکجا ہوگا اور فیصلہ کن کردار ادا کرے گا، یہی وجہ ہے کہ متحدہ مجلس عمل کے قیام سے لبرل پارٹیوں کو اپنی موت نظر آ رہی ہے، حالات کا تقاضا ہے کہ نظام مصطفٰی کے لئے مذہبی سیاسی افراد اور جماعتیں بیدار ہوں، کرپشن زدہ، مغربی تہذیب کی دلدادہ ڈانس پارٹیوں کا راستہ روکیں، جنرل سیکرٹری قاری محمد یٰسین نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام امت مسلمہ کی ترجمانی کا فریضہ ادا کر رہی ہے، اس لئے ہر فورم پر امت اور وحدت کی بات کی ہے، نفرت اور تفریق پیدا کرنے والے عناصر کی حوصلہ شکنی کی ہے، لہذٰا ہمیں جمعیت کو مضبوط کرنے کے لئے اس کے پرچم تلے جمع ہو جانا چاہیئے، اجلاس میں مہمان خصوصی ضلعی امیر حافظ محمد عمر شیخ، سلطان محمود ضیاء، قاری محمد الیاس، قاری محمد یوسف مدنی، مولانا عبد اللہ محمود، قاری امیر الدین، مولانا معاویہ انصاری، قاری سمیع اللہ جالندھری، مولانا قاسم جامی، قاری منظور احمد، قاری محمد اکرم، مولانا سلمان، قاری سجاد الرحمٰن، مولانا شہزاد، مولانا رفیق، قاری محمد یامین، قاری محمد حماد و دیگر نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 716546
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش