0
Monday 9 Apr 2018 09:55

سردار یار محمد رند کی چیئرمین سینیٹ سے ملاقات، سیاسی امور پر تبادلہ خیال

سردار یار محمد رند کی چیئرمین سینیٹ سے ملاقات، سیاسی امور پر تبادلہ خیال
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور ملکی سیاست پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوارن ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کی قیادت جس طرح چیئرمین سینیٹ کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کر رہے ہیں، وہ خود جمہوری نہیں۔ اگر جمہوری لوگ ہوتے تو وہ بھی جمہوری طور پر عدالتی فیصلوں کو تسلیم کر لیتے، مگر بدقسمتی سے ایسا نہیں کیا گیا۔ بلوچستان کی پسماندگی کو ختم کرنے کے لئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے۔ وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ ہم سب مل کر صوبے کی ترقی و خوشحالی کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ چیئرمین سینیٹ میر صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بلوچستان کو حقیقی نمائندگی ملی ہے۔ اس لئے ہم سمجھتے ہیں کہ بلوچستان کے تمام مسائل کو پرامن طریقے سے حل کیا جائے، کیونکہ بلوچستان کی پسماندگی کے ذمہ دار وہ لوگ ہے، جنہوں نے ہمیشہ اقتدار میں رہ کر عوام کی خدمت نہیں کی۔ اب وقت آ گیا ہے کہ صوبے کی تمام سیاسی جماعتیں بلوچستان کے مفادات کے لئے مل کر کام کریں۔
خبر کا کوڈ : 716629
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش