0
Saturday 14 Apr 2018 20:27

بھٹ شاہ، شام پر امریکا، برطانیہ و فرانس کے حملے کیخلاف اصغریہ اسٹوڈنٹس کی احتجاجی ریلی

بھٹ شاہ، شام پر امریکا، برطانیہ و فرانس کے حملے کیخلاف اصغریہ اسٹوڈنٹس کی احتجاجی ریلی
اسلام ٹائمز۔ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام شام پر امریکا، برطانیہ اور فرانس کے فضائی حملے کے خلاف اور نہتے مظلوم شامی عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے بھٹ شاہ میں اللہ والے چوک تا پریس کلب احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس سے اے ایس او کے مرکزی صدر قمر عباس غدیری، اصغریہ علم و عمل تحریک کے مرکزی رہنما گل محمد حیدری اور اے ایس او مٹیاری کے صدر عاطف مہدی نے خطاب کیا۔ احتجاجی ریلی میں طلبا و شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے قمر عباس غدیری نے کہا کہ ہمارا دل بی بی سیدہ زینب سلام اللہ علیہ کے حرم مطہر کے ساتھ دھڑکتا ہے، انسانیت کا قتل عام و ظلم بربریت کا سرچشمہ شیطان بزرگ امریکا اور اس کے حواری ہیں، نام نہاد اقوام متحدہ اس ظلم پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج جو ایک سازش کے تحت امریکا، برطانیہ اور فرانس کی جانب سے شام کی مظلومانہ عوام پر میزائل حملہ کیا گیا، اس کی انتہائی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلمانوں کے روپ میں آل سعود آل یہود کی پیروری کر رہے ہیں، یہ خادم الحرمین شریفین نہیں ہیں، بلکہ حرمین شریفین کو آل سعود سے شدید خطرات لاحق ہو چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 717938
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش