0
Saturday 14 Apr 2018 22:24

خیبر پختونخوا کی تاریخ میں پہلی بار حسین پرندوں کا میلہ سجایا گیا

خیبر پختونخوا کی تاریخ میں پہلی بار حسین پرندوں کا میلہ سجایا گیا
اسلام ٹائمز۔ صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پشاور میں سرکاری سطح پر حسین اور رنگ برنگے پرندوں کا میلہ سجایا گیا۔ پشاور کے ایک مقامی ہوٹل میں ٹورازم کارپوریشن خیبر پختونخوا اور پرل کانٹیننٹل پشاور کے تعاون سے منعقدہ میلے میں طوطے، مور اور کبوتروں کے علاوہ 100 سے زائد مختلف اقسام کے پرندے شہریوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ میلے میں پشاور، نوشہرہ، چارسدہ، فیصل آباد، لاہور اور اسلام آباد سمیت دیگر شہروں سے بھی پرندے نمائش کیلئے لائے گئے ہیں۔ پرندوں کی نمائش کے علاوہ بچوں کیلئے فیس پینٹنگ، جادوگری، لائیو موسیقی اور کھانوں کے مختلف سٹالز سمیت دیگر سرگرمیوں کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری محکمہ سیاحت محمد طارق نے کہا کہ پرندوں کی نمائش کا مقصد شہریوں میں پرندوں سے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے کہ کیسے پرندوں کو رکھا جاتا ہے اور ان کی دیکھ بھال کس طرح کی جاتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 717955
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش