0
Monday 16 Apr 2018 23:07

سندھ میں امن و امان کا کریڈٹ صوبائی حکومت کو جاتا ہے، نثار کھوڑو

سندھ میں امن و امان کا کریڈٹ صوبائی حکومت کو جاتا ہے، نثار کھوڑو
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی سندھ کے صدر اور سینئر صوبائی وزیر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ عمران خان ڈکٹیٹر کے سہولت کار رہے ہیں، انہیں پارٹی کا سربراہ ہونے کا حق بھی حاصل نہیں ہے، فاروق ستار سیف ہاﺅس کے کہنے پر چلنے کا اب نقصان اٹھا رہے ہیں، کوئی سیاسی جماعت سیف ہاﺅس کی ہدایت پر چلے، تو وہ سیاسی جماعت نہیں رہتی، سندھ میں امن و امان کا کریڈٹ صوبائی حکومت کو جاتا ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نثار کھوڑو نے کہا کہ عدالت کے فیصلے تبصرے سے بالاتر نہیں، نواز شریف جھوٹے اور بے ایمان ثابت ہوئے ہیں، وزیراعظم کے پاس ریڈ پاسپورٹ ہوتا ہے اور ریڈ پاسپورٹ رکھنے والے نواز شریف کو اقامہ لینے کی کیا ضرورت پڑی تھی۔ (ن) لیگ رہنماؤں کے میڈیا پر عدلیہ کے خلاف بیانات پر پابندی سے متعلق نثار کھوڑو نے کہ کہ اگر کوئی جان بوجھ کر عدلیہ کے فیصلے پر تبصرہ کرتا ہے، تو عدالت نے ان کے بیانات پر پابندی لگائی ہے، عدلیہ کے فیصلے پر تبصرہ ضرور کر سکتے ہیں، تاہم بے جا تنقید کا کسی کو حق نہیں ہے۔

نثار کھوڑو نے کہا کہ رینجرز کی نفری سندھ حکومت نے وفاق سے مانگی تھی، کراچی آپریشن کا کپتان سندھ کا وزیراعلیٰ تھا، امن و امان کی قیام کیلئے رینجرز سندھ پولیس کی مدد کیلئے طلب کی گئی تھی، سندھ میں امن و امان کا کریڈٹ صوبائی حکومت کو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹ منصوبہ یلو لائن بنانے کیلئے اس منصوبے کو سی پیک میں شامل کیا گیا ہے، وفاق نے سندھ کے متعدد منصوبوں کو سی پیک میں نہیں شامل کیا، جو زیادتی کے مترادف ہے۔ فاروق ستار کے الزامات سے متعلق نثار کھوڑو نے کہا کہ فاروق ستار کو اب یہ احساس ہوا ہے، جو انہوں نے سیف ہاﺅس میں بیٹھ کر ایک دوسرے کو گالیاں دینے والی جماعت سے الحاق کیا، فاروق ستار سیف ہاﺅس کے کہنے پر چلنے کا اب نقصان اٹھا رہے ہیں، کوئی سیاسی جماعت سیف ہاﺅس کی ہدایت پر چلے، تو وہ سیاسی جماعت نہیں رہتی، فاروق ستار نے سیف ہاﺅس میں جاکر دوسرے مخالف کے ساتھ بیٹھ کر غلطی کی۔
خبر کا کوڈ : 718436
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش